مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کے زیراستعمال عمارت کے نزدیک ڈرون طیارہ دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ہے۔
ابھی تک کسی گروپ یا جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراقی مقاومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجی عمارت کے نزدیک ڈرون حملہ صدر پزشکیان کے دورہ بغداد کو متاثر کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے امریکی حمایت کے تحت فلسطینیوں پر حملوں کے باعث عراق سمیت مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں عوام کے غم و غصے میں اضافہ شدید اضافہ ہوا ہے۔ طوفان الاقصی کے بعد شام اور عراق سمیت خطے کے دوسرے ممالک میں امریکی اور صہیونی اہداف پر حملے بڑھ گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ